مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانس کے وزیر خارجہ کے حالیہ پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے فرانس کے نوآبادیاتی ماضی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق، سید عباس عراقچی نے کہا کہ الجزائر کی جنگ آزادی کے دوران فرانس نے 15 لاکھ الجزائری باشندوں کا قتل عام کیا، جبکہ پیرس نے ان میں سے ایک دسویں حصے سے بھی کم ہلاکتوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اب بھی اپنے نوآبادیاتی جرائم پر کسی بھی قسم کی معذرت کرنے سے گریز کر رہا ہے۔
عراقچی نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانا بس کریں، جناب بارو!
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں فرانس کی خاموشی، جب امریکہ نے ایرانی اسکول کے بچوں کا قتل عام کیا، سب کچھ واضح کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ